ڈسکہ، چھ افراد نے زمیندار کی بیٹی کو اغواکرلیا، مقدمہ درج

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:10

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) چھ افراد نے زمیندار کی بیٹی کو اغواکرلیانواحی گائوں میانوالی بنگلہ کا زمیندار نصیراحمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سویاہواتھا جب وہ صبح اٹھے تواس کی جواں سالہ بیٹی (ش) اور نقدی 16لاکھ روپے 19تولے طلائی زیورات غائب تھے اس نے تلاش شروع کی تو اس کو گائوں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیٹی کو ملزمان اکبر‘محمداجمل اور چار نامعلوم اغوا کرکے لے گئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں