ڈسکہ، تین مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:42

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) تین مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی کے محمدشہباز کے چچا کے گھر تین ڈاکو واردات کی نیت سے گھس آئے تو اہل خانہ نے شور مچادیا جس پر ڈاکو بھاگنے لگے اسی دوران محمدشہباز کی والدہ صغراں بی بی ڈاکوئوں کو دیکھنے کیلئے گلی میں نکلی تو انہوںنے خاتون پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں خاتون گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جس کوطبی امدادکیلئے ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں