ڈسکہ،نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے 2حقیقی بھائیوں کو قتل کر دیا

پیر 11 نومبر 2019 22:26

ڈسکہ ۔ 11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے 2حقیقی بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ صد رکے علاقہ دھلیکے کا محمدشہزاد اپنے بھائی رضوان کے ہمراہ مویشیوں کیلئے کھیتوں سے چارہ کاٹ رہاتھاکہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد آگئے اور آتے ہی انہوںنے دونوں حقیقی بھائیوں پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشرو ع کردی جس کے نتیجہ میں دونوں بھائی محمدشہزاد اور رضوان گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکیلئے ہسپتال لایاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاہے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں