ڈسکہ،ٹریفک حادثہ کے دو مختلف واقعات میں دونوجوان جاں بحق،لواحقین کا روڈ بلاک کرکے احتجاج

ہفتہ 8 فروری 2020 17:06

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2020ء) ٹریفک حادثہ کے دو مختلف واقعات میں دونوجوان جاں بحق، لواحقین کا ٹائر جلا کر روڈ بلاک کرکے احتجاج۔ نواحی گائوں فیروز کے ناگرہ کا نوجوان نوید جوکہ اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کیلئے لوڈر رکشہ چلاتاتھا گذشتہ روز وہ رکشہ میں سبزی لینے کیلئے جارہاتھاجب وہ منڈیکی گورائیہ چوک میں پہنچاتواس کو تیزرفتار ریت سے بھرے ہوئے ڈمبر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میںوہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ڈمبر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونیوالے نوجوان نوید کے لواحقین نے منڈیکی گورائیہ چوک میں ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا اور احتجاج کیا۔ روڈ بلا ک ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ ‘ایمن آباد‘ڈسکہ جانیوالی ٹریفک بلاک ہوگئی جبکہ دوسرے واقعہ میں تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی بھاگو کا 18سالہ نوجوان شہزاد گزشتہ روز اپنی ٹریکٹرٹرالی کے مڈگارڈ پر بیٹھاہواتھا کہ اچانک ٹریکٹرٹرالی کا بیلنس خراب ہوگیا اور نوجوان نیچے گرگیا اور ٹریکٹرٹرالی اس کے اوپر سے گزر گئی جس کے نتیجہ میںوہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں