گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ میں تیسری کانووکیشن تقریب کا انعقاد

ہفتہ 8 فروری 2020 17:06

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2020ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ڈسکہ میں تیسری کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجد ملہی،بورڈ ممبر پنجاب بشیراحمد نازتھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین، ڈائریکٹر کالجز جمیل یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال ،سابق ایم پی اے چوہدری ممتاز علی، سابق صدر بار محمد عمران بٹ، چیئرمین پریس کلب شہباز علی محسن ، سابق پرنسپلزسمیت طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر طالبات کو ڈگریوں اور گولڈ میڈلز سے نوازا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا کہ بہت جلد کالج میں اساتذہ کی کمی کو پورا کردیا جائے گا اور دیگر سہولیات بھی مہیا کردی جائیں گی طالبات اپنی تمام تر توجہ صرف پڑھائی پر مرکوز رکھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین نے کہا کہ طالبات کے پینے کیلئے صاف پانی کامسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں