شدید دھند کے باعث تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا ،دونوں موقع پرہی جاں بحق

پیر 10 فروری 2020 23:20

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) شدید دھند کے باعث تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا دونوں موقع پرہی جاں بحق ۔

(جاری ہے)

نواحی موضع ادووار کے رہائشی باپ بیٹا غلام مصطفیٰ اور عبدالسلام موٹر سائیکل پر سوارگوجرانوالہ سے واپس گائوںآرہے تھے دونوں باپ بیٹا بس کی پیچھے پیچھے آرہے تھے کہ مین جی ٹی روڈ رنجہائی سٹاپ کے بس نے اچانک بریک لگائی جس سے وہ بس کے ساتھ ٹکرا کر نیچے گر گئے اور پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے دونوں باپ بیٹے کو بری طرح کچل دیااور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس نے دونوں نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں