ڈسکہ۔ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار سب انسپکٹر جاں بحق ، کانسٹیبل شدید زخمی

جمعرات 9 اپریل 2020 18:58

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے ڈیوٹی پر جانیوالا موٹرسائیکل سوار سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ کانسٹیبل شدید زخمی ڈسکہ کے نواحی گائوں ساہکے کا 38سالہ سب انسپکٹر احسان اللہ گزشتہ روز کانسٹیبل حمزہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر پسرور کی طرف ڈیوٹی پر جارہاتھاکہ کلہ کلاں سٹاپ کے قریب ان کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار ٹر یکٹرٹرالی نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شدیدزخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر سب انسپکٹر احسان اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں