ڈسکہ۔ مشترکہ دیوار کے تنازعہ پرخاتون سمیت چھ افراد نے ہمسائے کو قتل کر دیا، مقدمہ درج

جمعرات 9 اپریل 2020 18:58

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) مشترکہ دیوار پرتوتکرار خاتون سمیت چھ افراد نے تشددکرکے ہمسائے کو موت کے گھاٹ اتاردیا نواحی گائوں آدمکے چیمہ کا فرحان اپنے بھائی نعمان اور والد نعیم اور والدہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھااور مستری کو چھت تبدیل کرنے کے متعلق مشورہ کررہے تھے کہ اسی دوران ملزمان ندیم شہزاد ‘جمشید خاں ‘گلزیب خاں‘بھولا خاں ‘ہنزلہ خاں اور نزاکت بی بی گھرمیں گھس آئے اور آتے ہی فرحان کی والدہ اور والد نعیم کو تشد دکانشانہ بناکر شدیدزخمی کردیا دونوں میاں بیوی کو طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا وجہ عناد مشترکہ دیوار کا جھگڑا بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں