ڈسکہ،مخالفین نے پیشی پر آئے شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

جمعرات 30 اپریل 2020 21:05

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) مخالفین نے پیشی پر آئے شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا نواحی گائوں گوجرہ کا رہائشی سلیم بٹ گزشتہ روز کچہری میں پیشی پر آیاہواتھا جب وہ عدالت سے باہر نکلنے لگاتوپولیس چوکی کے قریب ہی وہاں پرپہلے سے موجود مخالفین نے دیکھتے ہی اس پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا جس کواطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداددے کرسول ہسپتال منتقل کردیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاحال پولیس مصرو ف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں