ڈسکہ، گھر میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر ہلاک ، 2 زخمی

اتوار 10 مئی 2020 12:40

․ ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2020ء) ڈسکہ کے علاقے میں واقع گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ، پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوارکو علی الصبح پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ملزم عامر حمزہ نے اپنے تمام خاندان کے افراد کوگھر میں بند کر کے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ماں ،باپ اور بہنوں سمیت 5 افراد جھلس کر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ2 افراد کو مقامی لوگوں نے بچا کر قریبی سپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں