ڈسکہ، موٹرسائیکل او رگدھاگاڑی میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

منگل 28 جولائی 2020 18:48

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) موٹرسائیکل او رگدھاگاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ موترہ کے علاقہ بھیلومہار کا بلال ‘عمر اور ذوالقرنین موٹرسائیکل پر سوارہوکر سیالکوٹ فیکٹری میں کام پرجارہے تھے کہ گھوئینکی کے قریب ان کو سامنے سے آنیوالی گدھاگاڑی نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار بلال اور عمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ذوالقرنین شدیدزخمی ہوگیا جس کوریسکیو1122کے اہلکاروں نے طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ گدھاگاڑی ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں