ڈسکہ، چھ ملزمان کی 14سالہ لڑکے کیساتھ اغواء کے بعد بدفعلی، مقدمہ درج

جمعہ 31 جولائی 2020 22:37

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) چھ ملزمان کی 14سالہ لڑکے کیساتھ اغوا کے بعد بدفعلی ویڈیو بھی بنالی نواحی گائوں کوٹلی نوشہرہ کے محمداکرم کا 14سالہ بیٹا کام سے فارغ ہوکر میانوالی بنگلہ گھرآنے کیلئے کھڑاتھاکہ اسی دوران ملزم یاسر اس کو موٹرسائیکل پر بیٹھاکر گھرچھوڑنے کے بہانے لے آیا اور نامعلوم جگہ پر لے جاکر اس کیساتھ بدفعلی کر ڈالی اور اس کی ویڈیوبھی بنالی۔

(جاری ہے)

اگلے دن لڑکا اپنے کام پر لگاہواتھاکہ اسی دوران ملزمان یاسر‘چاند ججہ‘سلمان ‘حمزہ او ر دونامعلوم اس کو اسلحہ کی نو ک پریرغمال بناکر زبردستی گاڑی میں اغوا کرکے ڈیرہ پر لے گئے اور وہاں پر سارے ملزمان نے باری باری بچے کیساتھ بدفعلی کرڈالی اور اس کی ویڈیوبھی بنالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں