اردو کے معروف افسانہ نگار نثر نگار ڈرامہ نگار و مصنف اشفاق احمد کی 16ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

ہفتہ 5 ستمبر 2020 11:51

اردو کے معروف افسانہ نگار نثر نگار ڈرامہ نگار و مصنف اشفاق احمد کی 16ویں برسی پرسوں منائی جائیگی
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2020ء) پرائیڈ آف پرفارمنس ‘ستارہ امتیاز پانے والے اردو کے معروف افسانہ نگار نثر نگار ڈرامہ نگار و مصنف اشفاق احمد کی 16ویں برسی پرسوں سات ستمبر کو منائی جائیگی اس موقع پر مختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا اشفاق احمد22اگست 1925ء کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہوئے انہوںنے اپنے ایک مشہور افسانے گڈریا سے غیر معمولی شہرت حاصل کی اس کے علاوہ بے شمار ٹی وی ڈرامے لکھے جن میں ایک محبت سو افسانے ‘طوطا کہانی ‘منچلے کا سودا ‘اچے برج لہو ر دے ‘کارواں سرائے ‘قلعہ کہانی ‘حیرت کدہ ‘ننگے پائوں قابل ذکر ہیں اشفاق احمد7ستمبر2004کی صبح 79برس کی عمر میں اس دارفانی سے کوچ کرگئے معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ ان کی اہلیہ ہیں

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں