ڈسکہ الیکشن میں شکست پر پی ٹی آئی کاحقائق تک پہنچنے کا فیصلہ

منگل 13 اپریل 2021 00:33

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے حقائق تک پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ڈسکہ ضمنی انتخابات کی جامع رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری ڈسکہ حلقہ این ای75 کے ضمنی الیکشن کی رپورٹ تیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈسکہ الیکشن مہم کے انچارج اعجاز چوہدری نے وزیراعظم سے رپورٹ کیلئے دو دن مانگ لئے، ڈسکہ میں کن کن پولنگ اسٹیشنز پر کیا بے قاعدگیاں ہوئیں، رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے مبینہ جانبدارانہ کردار اور مداخلت کو رپورٹ کاحصہ بنایاجائیگا اور 19 فروری، 10 اپریل کیانتخابات کاموازنہ پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں دونوں ضمنی انتخابات کی مشترکہ رپورٹ میں شکوک وشبہات کو بیان کیا جائے گا اور غیر جانبدار لوگوں کی رائے، تکنیکی امور، برادری ازم کا تذکرہ بھی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی نتائج کے بعد پریس ریلیز بھی رپورٹ کے ساتھ منسلک کی جائے گی، رپورٹ میں شکست کی وجوہات،سفارشات اور مستقبل کی حکمت عملی شامل ہوگی۔رپورٹ میں تحریک انصاف کی خامیاں،حلقے کی صورتحال کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں