سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی 69ویں سالگرہ( کل )منائی جائیگی

پیر 7 جون 2021 13:00

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی 69ویں سالگرہ( کل )منائی جائیگی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی 9جون1952ء کو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کے معروف سیاسی مذہبی پیر گھرانے میں پیدا ہوئے انہوںنے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 16ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف25مارچ2008ء کو اٹھایا اور 26اپریل 2012ء تک بطور وزیراعظم پاکستان اپنے فرائض سرانجام دئیے سید یوسف رضاگیلانی پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے وہ سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیں اور اب سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ھیں

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں