محکمہ صحت ڈسکہ کے عملہ نے پولیو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا شروع کردئیے

جمعہ 11 جون 2021 13:16

محکمہ صحت ڈسکہ کے عملہ نے پولیو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا شروع کردئیے
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) محکمہ صحت ڈسکہ کے عملہ نے پولیو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا شروع کردئیے محکمہ صحت کو تحصیل ڈسکہ میں شروع پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 48ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ دیاگیا ہے جس کیلئے 272ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگے مگر محکمہ صحت ڈسکہ کے عملہ نے پولیو ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پانچ سال سے زائد عمرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا شرو ع کردئیے ہیں محکمہ صحت کی جو ٹیمیں گھروں اور سکولوں وغیرہ میں جاکر بچوں کوقطرے پلارہی ہیں وہ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے چھ سال ‘ساڑھے چھ سال اور سات سال تک کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلارہے ہیں تاکہ ان کا ٹارگٹ پورا ہوسکے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر ڈی ڈی ایچ او ڈسکہ ڈاکٹر صادات نے بتایاکہ میرے علم میں نہیں اگر کوئی ورکر ایسا کررہا ہے تو اس کیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگا

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں