مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 54واں یوم وفات( آج) منایاجائیگا

جمعرات 8 جولائی 2021 12:00

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 54واں یوم وفات( آج) منایاجائیگاآمریت کا مقابلہ کیا شمع جمہوریت کہلائیںمحترمہ فاطمہ جناح 31جولائی 1891کو نیو نہام روڑ کراچی میں پیدا ہوئیںمحترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائد اعظم کے شانہ بشانہ قیام پاکستان کیلئے بھرپور جدوجہد کی انہوںنے عملی سیاست میں حصہ لیا اور 1965ء میں ایوب خاں کے مقابلہ میں صدارت کا الیکشن بھی لڑا۔

(جاری ہے)

انکی ملی قومی خدمات کے اعتراف میں سال 2003ء کو سال مادر ملت کے طور پر منایاگیا محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ء کو اس دا رفانی سے کوچ کرگئیں ان کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جائیگی ۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں