نامور ادیب شاعر افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کی 15ویں برسی( کل) منائی جائیگی

جمعرات 8 جولائی 2021 12:00

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) نامور ادیب شاعر افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کی 15ویں برسی( کل) منائی جائیگی اردو انگریزی زبان کے پاکستانی شاعر اور ادیب احمد ندیم قاسمی نے 10جولائی 2006کو 90برس کی عمر میں استھما کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وفات پائی احمد ندیم قاسمی 20نومبر1916کو ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے 1931ء میں میٹرک اور 1935ء میں گریجوایشن کیا 50کتابوں کے مصنف تھے جبکہ ان کی ادبی خدمات کے صلہ میں انہیں 1968ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 1980ء میں ستارہ امتیاز سے نواز گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں