شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 70ویں برسی کل منائی جائیگی

جمعرات 14 اکتوبر 2021 11:55

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 70ویں برسی کل منائی جائیگی انہیں متحدہ ہندوستان کا وزیر خزانہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے وہ پاکستان کے وزیر دفاع اور دولت مشترکہ اور کشمیر کے متعلقہ امور کے وزیر بھی رہے وہ مشرقی پنجا ب کے علاقے کرنال میں پیدا ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے تحریک پاکستان میںنمایاں کردار ادا کیا انہیں 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیاگیاتھا-

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں