ڈسکہ کے نتائج کالعدم قراردے کراس قومی حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں،سمیراساہی

الیکشن تحقیقاتی رپورٹ نامکمل اورادھوری ہے ، دوطرفہ دھاندلی کے ذمہ داروں کوبے نقاب کیاجائے،امیدوارکی گفتگو

اتوار 7 نومبر 2021 12:00

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ نامکمل اورادھوری ہے، دوطرفہ دھاندلی کے ذمہ داروں کوبے نقاب کیاجائے،ان خیالات کا اظہار امیدوارحلقہ این ای75ڈسکہ سمیراساہی نے ضمنی الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ پراپناردعمل دیتے ہوئے کیا،سمیراساہی نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ثابت ہوگئی ہے لہذا قومی حلقہ این اے 75کے نتائج کو کالعدم قراردے کراس قومی حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں،سینئرصحافی وکالم نگارایم اے تبسم سے گفتگوکرتے ہوئے سمیراساہی نے کہا کہ ووٹروں کے حقوق کی جنگ لڑوں گی،انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپی ٹی آئی کی چومکھی لڑائی سے نہ صرف قیمتی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ بیلٹ کاتقدس بھی مجروح ہوا،ن لیگ اورپی ٹی آئی دونوں دھاندلی کے جوہڑمیں گھٹنوں گھٹنوں دھنسے ہوئے ہیں،سمیراساہی نے کہا کہ عوامی رائے کااحترام ہوناچاہیے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں