ڈسکہ، ڈکیتی و چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے

بدھ 17 نومبر 2021 17:37

ڈسکہ۔17نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 17 نومبر2021ء) :ڈکیتی و چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں شہری نقدی 'طلائی زیورات 'موبائل فونز اور موٹرسائیکل سے محروم ہوگئے سول چوک کا وقار اپنی موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اس کو دو مسلح ڈاکوئوںنے روک لیا اورا س سے نقدی پندرہ ہزار روپے اور موبائل فونز چھین کرفرارہوگئے جیسروالہ کے امین کے گھرکے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی تیس ہزار روپے اور طلائی کانٹے چور ی کرکے لے گئے ملیکے کے اختر کے ڈیرہ سے نامعلوم چور بھینس چوری کرکے لے گئے منڈیکی گورائیہ کا رضوان اپنی آڑھت کی دوکان میں موجودتھاکہ دو مسلح ڈاکو گھس آئے اور اس سے نقدی 7لاکھ 29ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے گولیاں کے یاسین سے دو مسلح ڈاکوئوں نے موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین لی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے.

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں