ڈسکہ الیکشن میں دھندلی میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) ڈسکہ الیکشن میں دھندلی میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈسکہ الیکشن میں دھندلی میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کی جائے۔الیکشن کمیشن کے عملے نے حکومتی عہدیداروں کے کہنے پر دھندلی کی۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں جو لوگ ملوث پائے گئے ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔جو حکومتی شخصیات ڈسکہ الیکشن میں دھندلی میں ملوث پائی گئی انکو تاحیات نااہل قراردیا جائے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں