پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نو سموکنگ ڈے کل منایاجائیگا

پیر 30 مئی 2022 13:08

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نو سموکنگ ڈے کل منایاجائیگا
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نو سموکنگ ڈے کل منایاجائیگا اقوام متحدہ کے 170سے زائد ممبر ممالک میں 1987ء سے ہر سال 31مئی کو تمباکو نوشی کیخلاف عالمی دن منایاجاتا ہے تاکہ عوام کو تمباکو نوشی سے بچایا جاسکے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیابھرمیں سالانہ 40کھرب سگریٹ پیئے جاتے ہیں جبکہ سگار ‘حقہ ‘پائپ کا استعمال اسکے علاوہ ہے نیز تمباکا دھواں جو300مرکبات کا آمیزہ ہے دنیا بھر میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر سال مجموعی طور پرتقریبا60لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں