باپ کے ہاتھوں غلطی سے بندوق چل جانے سے 6سالہ بیٹی جاں بحق

بدھ 1 جون 2022 22:48

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2022ء) باپ کے ہاتھوں غلطی سے بندوق چل جانے سے 6سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ محمدپورہ گاگا کا رہائشی فیصل جو کہ سیکیورٹی گارڈہے گزشتہ روز ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلاتواچانک اس کا ہاتھ بندوق کے ٹرائیگر پر لگ گیا جس سے گولی چل گئی جو کہ اس کی 6سالہ بیٹی ثناء کو جا لگی جس سے بچی شدیدزخمی ہوگئی جسےطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے جاں بحق ہونیوالی ثناء کی دادی کی مدعیت میں اس کے باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں