پولیس اہلکاروں کے تشدد سے معمرخاتون جاں بحق ،مقدمہ درج

ہفتہ 10 ستمبر 2022 18:00

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2022ء) پولیس اہلکاروں کے تشدد سے معمرخاتون جاں بحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کوٹ جنڈو کا محمد بوٹا اپنی والدہ بشیراں بی بی اور ماموں کے ہمراہ گھرمیں موجودتھاکہ باہر سے شور کی آواز آئی انہوںنے دیکھاتوتھانہ بمبانوالہ میں تعینات پولیس کانسٹیبلان شوکت چیمہ اور عمار زبردستی جمیل اور ننھا کو گرفتارکرنے کی کوشش کررہے تھے جن کو چھڑوانے کیلئے ان کے کزن اسلم پولیس کانسٹبیلوں کی منت سماجت کررہاتھا اسی دوران کانسٹیبل شوکت چیمہ نے ان کوتشددکا نشانہ بنانا شروع کردیا، بوٹا اوراسکی والدہ چھڑوانے کیلئے آگے بڑھے تو پولیس کانسٹیبلوں شوکت چیمہ اور عمار نے اس کی والدہ کوبھی تشددکانشانہ بنا نا شروع کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی والدہ بشیراں بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

لواحقین نے نعش لاری اڈا سڑک کے درمیان میں رکھ کر احتجاج کیا تو پولیس نے مقتولہ کے بیٹے بوٹا کی مدعیت میں پولیس کانسٹیبلوں شوکت چیمہ اور عمار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں