مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی

ہفتہ 10 ستمبر 2022 18:38

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2022ء) مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ،ریلی جامع مسجد نور سے شروع ہوکر میلاد چوک ڈسکہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء ریلی نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاء نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جب بھی ملک میں کوئی مصیبت یا آفت آئی توپاک فوج نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دیں، ہم پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کام کرنے والی سماجی فلاحی صحافتی ومذہبی تنظیموں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ریلی میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی اور اختتام پر ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعاکی گئی۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں