وزیراعظم شہباز شریف جلد قوم کو مہنگائی سے بھی نجات دلائیں گے،سیدہ نوشین افتخار

پیر 19 ستمبر 2022 22:39

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2022ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سیدہ نوشین افتخار اور سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاء نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد قوم کو مہنگائی سے بھی نجات دلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عمرانی دور کے کئے گئے غلط فیصلوں کو درست کرنے میں مصروف ہے، مسلم لیگ ن کی سیاست خدمت کی سیاست ہے جبکہ پی ٹی آئی کاکام صرف پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزررہا ہے مگر تحریک انصاف کو صرف اپنی سیاسی دوکان کی فکر ہے ۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں