ڈسکہ میں رکشہ کو آگ لگنے سے 6 افراد متاثر ہوئے،ریسکیو1122

جمعہ 27 جنوری 2023 17:45

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں رکشہ کو آگ لگنے سے 6افراد متاثر ہوئے ہیں ترجمان ریسکیو1122نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل ڈسکہ کے علاقہ چونگی نمبر 8 میں رکشہ کو آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے 6افرادمتاثرہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں