سانحہ لاہور،سانحہ پشاوراورلعل شہباز قلندر دربار شریف پر خودکش دھماکے کے بعد پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ

ڈسکہ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

ہفتہ 18 فروری 2017 21:04

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) سانحہ لاہور،سانحہ پشاوراورلعل شہباز قلندر دربار شریف پر خودکش دھماکے کے بعد پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ ،ڈسکہ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ،ڈسکہ شہر کے تمام داخلی راستوں پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور،سانحہ پشاوراورلعل شہباز قلندر دربار شریف پر خودکش دھماکے کے بعد پولیس اور انتظامیہ ہائی الرٹ ،ڈسکہ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ،ڈسکہ شہر کے تمام داخلی راستوں پر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی جوڈسکہ شہر میں داخل ھونے والی ہر بڑی اور چھوٹی گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کررہے ہیںگذشتہ رات چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تلاشی کے دوران گاڑی سے چرس اور اسلحہ برآمدگرفتار افراد کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنسی ھے تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں