نامور اداکار یوسف خان کی نویں برسی پرسوں 20ستمبر کو منائی جائے گی

منگل 18 ستمبر 2018 13:29

نامور اداکار یوسف خان کی نویں برسی پرسوں 20ستمبر کو منائی جائے گی
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری میں 50سال تک اپنے فن کا لواہا منوانے والے نامور اداکار یوسف خان کی نویں برسی پرسوں 20ستمبر کو منائی جائے گی اس موقع پر نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقرببات کا انعقاد کیا جائے گا اور یوسف خان مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی یوسف خان نے 1954میں ہدایت کار اشفق ملک کی فلم پروازمیں پہلی بار اس وقت ہیرو کا کردار ادا کیا جب سنتوش کمار اور سدھیر بطور ہیرو فلموں کی زینت بن رہے تھے وہ لازوال اداکری کی بدولت پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں گولڈن جوبلی منانے والے واحد فنکار کا اعزاز بھی رکھتے ہیں حکومت پاکستان نے یوسف خان کو تمغہ حسن و کارکردگی و پرائیڈ آف پر فارمنس سے بھی نوازا یوسف خان 20ستمبر2009ء کو مختصر علالت کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں