شا عر انقلاب جوش ملیح آبادی کا 120 واں یوم پیدائش (آج) منایا جائے گا

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) شا عر انقلاب جوش ملیح آبادی کا 120 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا ،وہ 5 دسمبر 1898 ء کو ملیح آباد میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شبیر حسن خان تھا جوش ملیح آبادی نے شاعری میں ایک نئے اسلوب کو متعارف کروایا ان کے 16 شعری مجموعے اور تین مضامین کے مجموعے شائع ہوئے ’’یادوں کی برات‘‘ کے نام سے شائع ہونیوالی ان کی خود نوشت کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی جوش ملیح آبادی 1955ء میں ہجرت کر کے پاکستا ن آئے انہیں وزارت تعلیم کا مشیر بھی مقرر کیا گیا جبکہ بھارت میں انہیں پدما بھوشن کے اعزازسے نوازا گیا-

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں