میر روحل خانASPسرکل تونسہ نے اپنے دفتر سے مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 14 جولائی 2021 16:26

میر روحل خانASPسرکل تونسہ نے اپنے دفتر سے مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،مزمل قریشی) میر روحل خانASPسرکل تونسہ نے اپنے دفتر میں پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم کا افتتاح کیاانکے ہمراہ  مجیب الرحمن فاریسٹ آفیسر محکمہ جنگلات تونسہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)


میر روحل خانASPسرکل تونسہ اور مجیب الرحمن فاریسٹ آفیسر نے کہا شجر کاری مہم کو بامقصد بنایا جائے، درخت آکسیجن کا قدرتی ذریعہ ہیں اور  ماحول خوشگوار بنانے میں درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں،  درخت جوانسان کو آکسیجن دیتے ہیں جانوروںکو گھر دیتے ہیں اور سب سے اہم ماحول کو خوبصورت اور خوشگوار بناتے ہیں۔

انسانوں کو درختوں سے بے شمار فائدے حاصل ہیں۔ جیسے یہ ماحول کو آلودہ نہیں ہونے دیتے اور سب سے ضروری کہ یہ گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بنتے ہیں اور بارش کا سبب بنتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شجرکاری انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔ اس کا فائدہ کسی ایک انسان کو نہیں بل کہ اربہا انسانوں کو بھی پہنچتا ہے اور ان سے ہر طرح کے چرند پرند بھی اپنی زندگی میں سُکون پاتے ہیں۔
تم نے  دیکھا ہے کبھی  ایک نظر شام کے بعد
کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں