ضلع کونسل جعفرآباد کے دفتر کو تالے اپریل اور جون میں اکاونٹ سے 54 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد رقم نکال لی گئی

ہفتہ 24 جولائی 2021 16:06

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ضلع کونسل جعفرآباد کے دفتر کو تالے اپریل اور جون میں اکاونٹ سے 54 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد رقم نکال لی گئی، ملازمین کو تنخواہ بھی ادا نہ کی گئی نہ کوئی اینٹ لگائی گئی رقم کہاں خرچ ہوئی چیف آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر لاعلم، استفسار پر بوکھلا گئے رپورٹ کے مطابق ضلع کونسل جعفرآباد غیر فعال ہونے کے باوجود اکاونٹ سے ماہانہ لاکھوں روپے نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ فورتھ کلاس ملازمین چار چار ماہ تک تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دفتری سہولیات کے فقدان کا رونا رو رہے ہیں ضلع کونسل جعفرآباد کے اکاونٹ میں دس اپریل 2021 کو 32 لاکھ 96 ہزار 115 روپے جبکہ 8 جون 2021 کو اکاونٹ میں 21 لاکھ 97 ہزار 410 روپے جاری کیے گئے ہیں اپریل اور جون میں رلیز ہونے والی مجموعی رقم 54 لاکھ 93 ہزار 525 روپے مبینہ طور پر نکال لیے گئے تاہم عید الاضحیٰ پر فورتھ کلاس ملازمین کو تنخواہ تک ادا نہیں کی گئی اور نہ ہی ضلع کے کسی یونین کونسل میں ترقی کے نام پر کوئی اینٹ رکھی گئی یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر سمیت دیگر مد میں خرچ کرنے کے لیے جاری رقم کہاں اور کیسے خرچ ہوئی کا کسی کو کچھ علم نہیں ہے باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ماہانہ ملنے والی کنٹی جنسی رقم یونین کونسلز کی ترقی کے لیے خرچ کرنے بجائے بندر بانٹ کر کے ہڑپ کی جاتی ہے دفتری ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر کنٹی جنسی کی رقم نکالوا کر واپس کوئٹہ چلے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مشیر بلدیات نوابزادہ گٴْہرام خان بگٹی کے دورہ ڈیرہ اللہ یار کے موقع پر بھی موصوف جائے تعیناتی پر موجود نہیں تھے اور غیر حاضر ہونے کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا رابطہ کرنے پر بلوچستان لیبر فیڈریشن کے ڈویڑنل چیئرمین حاجی ممتاز علی سومرو نے بتایا کہ چیف آفیسر فرائض کی انجام دہی میں سنجیدہ نہیں کئی کئی ماہ تک دفتر نہیں آتے دفتر میں گرمیوں کے دوران فورتھ کلاس ملازمین کو نہ پینے کے لیے پانی میسر ہے نہ ہی بروقت تنخواہیں ملتی ہیں فورتھ کلاس ملازمین چار چار ماہ تک تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا رونا روتے ہیں موصوف اکاونٹ خالی کرکے کوئٹہ جا بستے ہیں عید الاضحیٰ پر بھی فورتھ کلاس ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی جس کے باعث ملازمین نے پھٹے پرانے کپڑوں میں سادگی سے عید منائی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں