ماڈل ہائی سکول ڈیرہ بگٹی میں 14 اگست کے جشن یوم آزادی کا ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

منگل 14 اگست 2018 20:53

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ماڈل ہائی سکول ڈیرہ بگٹی میں 14 اگست کے جشن یوم آزادی کا ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مہمان خصوصی ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی تھے۔واضح رہے کہ اس تقریب کا انعقاد ماڈل ہائی سکول میں پہلی بار ڈاکٹر یاسر خان بازئی ڈپٹی کمشنر صاحب کی ہدایت پر کیا گیا۔ جس میں ضلعی افسران کے ساتھ ساتھ عوام نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

اس تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے اپنے خطاب کے دوران والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی بچوں کو سکول میں داخلہ دلوائیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ کوئی بچہ بالخصوص بچی تعلیم کی دولت سے محروم نہ ہو پائے۔ نو منتخب ایم پی اے نوبزادہ گہرام بگٹی نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ جس مقام پر آج میں کھڑا ہوں۔

(جاری ہے)

یہاں کچھ سالوں کے بعد اس سکول کا بچہ پڑھ لکھکر اس مقام پر پہنچ جائے۔ آخر میں پوزیشن لینے والے بچوں میںدیگر انعامات کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے اس پروقار تقریب میں حصہ لینے والے ہر بچے کیلئے ایک ہزار انعام دینے کا اعلان کیا۔ جس کو بچوں کے ساتھ ساتھ عوام نے بے حد سراہا۔ اس پروقار تقریب میں حصہ لینے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمدحسین، اسسٹنٹ کمشنر قادر آباد جلال الدین خان کاکڑ، ایگزیکٹیو انجینیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ارشد بزدار، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر دھنی بخش بگٹی، محمد فاروق لونی ایکسئن بی اینڈ آر، ڈی ای ایجوکیشن اکبر ملغانی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم محمد خان بزدار اور ڈاکٹر خلیل الرحمان بگٹی ڈپٹی ڈی ایچ او ، و دیگر افسران محکمہ تعلیم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں