ڈیرہ بگٹی موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دو سگے بھائی شدید زخمی

پیر 1 اکتوبر 2018 23:24

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2018ء) کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے تحصیل قادر آباد کے سرحدی علاقے سنگھر پٹی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دو سگے بھائی شدید زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق مقامی قبائلی رہنما حسن خان سومرانی مری کے دو صاحبزادے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارھے تھے کہ راستے میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے باعث دھماکا ہوگیا دھماکے سے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کی شناخت ناصر خان اور زرخان مری کے نام سے کی گئی زخمی ہونے والے شخص ناصر خان کی حالت نازک بتائی گئی تھی زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اور مقامی قبائلی امن لشکر کے رضاکاروں نے گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں