ڈیرہ بگٹی،کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں احتجاجی ریلی

پیر 26 نومبر 2018 23:04

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2018ء) کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کی جب کہ نوابزادہ گہرام بگٹی کے علاوہ ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام بنی بگٹی اور قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی، ریلی ڈگری کالج سے شروع ہو کر پاکستان چوک پر پہنچی تو ریلی نے بہت بڑی عوامی اجتماع کی شکل اختیار کرلی ریلی کے شرکا نے سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر چینی قونصلیٹ پر دہشتگردانہ حملے کے خلاف اور پاکستان زندہ باد کے نعرے تحریر تھے جبکہ اس موقع پر دہشتگردوں کی جانب سے بچھائے گئے لینڈ مائنز سے معذور ہونے والے افراد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ،ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نیمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں کئے گئے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور مزمت کی جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بلوچ قوم ایک قلب دوجان ہیں اور جو پاکستان کا مخالف ہوگا ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ پاکستان مخالف عناصر کو بلوچ کہنا ہی قابل مزمت ھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چئیرمین میر غلام بنی بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آپس میں لاکھ سیاسی اختلافات سہی مگر ملک کے دفع کے لئے ہم متحد اور ایک پیج پر ہیں،بعد ازاں ریلی پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں