ڈیرہ بگٹی، بلوچستان بھر میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید سہولیات فراہم کریں گے، میر نصیب اللہ مری

تحریک انصاف کا مقصد ہی بلوچستان میں نہ صرف شعبہ صحت بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کرکے ان کے احساس محرومی کا خاتمہ کرنا ھے،صوبائی وزیرصحت

پیر 17 دسمبر 2018 20:48

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) صوبائی وزیرصحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ نہ صرف ڈیرہ بگٹی بلکہ بلوچستان بھر میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید سہولیات فراہم کریں گے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ہی بلوچستان میں نہ صرف شعبہ صحت بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کرکے ان کے احساس محرومی کا خاتمہ کرنا ھے انہوں نے یہ گفتگو ایف سی اسٹیڈیم سوئی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی جبکہ اس موقع پر ڈیرہ بگٹی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی صوبائی سیکرٹری ہیلتھ صوبائی ڈی جی ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی اور دیگر عہدیدار و آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ڈیرہ بگٹی میں پہلے سے موجود ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے ہیں بلکہ ایک نیا پچاس بیڈڈ ہسپتال بنانے کے تجویز پر عمل کرنے کا بھی اعلان کیا ھے جس کے لئے زمین نوابزادہ گہرام بگٹی فراہم کریں گے جو کہ یقینا"ایک قابل تحسین عمل ھے اس کے علاوہ سوئی ویلفیئر ہسپتال کے لئے ایک عدد ایمبولینس جبکہ ڈی ایچ کیو میں موجود خراب ایمبولینسوں کے مرمت کے لئے بھی وہ بیس لاکھ روپے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کو فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ نہ صرف وہ بحیثیت صوبائی وزیر بلکہ موجودہ صوبائی اور پی ٹی آئی کی مرکزی حکومت بھی شب و روز عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں