ڈیرہ بگٹی ، مسافر گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق ،7زخمی

پیر 14 جنوری 2019 22:50

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) ڈیرہ بگٹی کے قریب مسافر گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو لوپ سے ڈیرہ بگٹی آنے والی مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹنے کے نتیجے میں2افرادہلاک جبکہ 7افرادزخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتا ل ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں