ڈیرہ بگٹی ،یوم پاکستان ملی جوش و جزبے اور شاندار طریقے سے منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:51

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جزبے اور شاندار طریقے سے منایا گیا،یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد ذوہیب نے پرچم کشائی کی،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکڑ یاسر بازئی کی زیرانتظام شاندار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سمیت مختلف اسکولوں کے پرنسپلز اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب سے اسکولوں کے طلبا نے اپنے شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لئے جبکہ ایف سی ہیڈکوارٹرز ڈیرہ بگٹی میں بھی ایف سی بلوچستان کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل عمر جنجوعہ سمیت شہریوں اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں ایف سی پبلک اسکول ڈیرہ بگٹی کے بچوں کی پرفارمنس سے شائقین خوب محظوط ہوئے،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ بمبور رائفلز کرنل عمر جنجوعہ نے بہترین کاکردگی دکھانے والے بچوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے جبکہ یوم پاکستان ہی کے سلسلے میں شہریوں کی جانب سے شاندار ریلی بھی نکالی گئی ریلی گورئمنٹ ہائی اسکول سے شروع ہوکر پاکستان چوک پر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین ڈیرہ بگٹی میر غلام نبی بگٹی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکڑ یاسر بازئی قبائلی رہنما میر لیاقت راہیجہ بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد ذوہیب اور قبائلی عمائدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ریلی کی خاص بات دو سو میٹر طویل پاکستانی پرچم تھی جسے شہریوں اپنی مدد آپ کے تحت ملکی محبت سے سرشار ہو کر تیار کیا تھا،ریلی میں شریک ہزاروں افراد کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں