ضلع ڈیرہ بگٹی میں پہلی مرتبہ پیپلز پرائمری ہیلتھ انشیٹیو اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 6 مئی 2019 23:41

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2019ء) ضلع ڈیرہ بگٹی میں پہلی مرتبہ پیپلز پرائمری ہیلتھ انشیٹیو یعنی پی پی ایچ آئی اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا پیر کوہ میں منعقد فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد ذوہیب اور پی پی ایچ آئی آفیسر نعمت اللہ مینگل کیا اس موقع پر خواتین اور بچوں سمیت چھ سو سے زائد مریضوں کا نہ صرف معائنہ کیا گیا بلکہ ان بلڈ ٹیسٹ کے علاوہ مفت میں ادویات بھی فراہم کی گئیں فری میڈیکل کیمپ میں مایہ ناز مقامی ڈاکٹرز ڈاکٹر ہیبت خان بگٹی ڈاکٹر جمعہ خان بگٹی اور لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شرناز راہیجہ بگٹی نے خصوصی طور پر مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹرز کے علاوہ پی پی ایچ آئی کے ایل ایچ وی اور دیگر عملے نے بھی بھرپور طریقے سے فرائض سر انجام دئیے اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ایف سی بلوچستان کے جوان تعینات تھے بعد ازاں پی پی ایچ آئی آفیسر نعمت اللہ مینگل نے موقع پر موجود مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پی پی ایچ آئی نہ صرف مقامی طور پر بلکہ بلوچستان بھر میں عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ھے اور اس بات کا واضح ثبوت پیرکوہ میں قائم کئے گئے فری میڈیکل کیمپ میں مقامی افراد کا بے پناہ رش ھے انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح اپنے ٹیم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازئی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد ذوہیب کے تعاون سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں