ڈیرہ بگٹی ، زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے باعث دو افراد جاں بحق

پیر 1 جولائی 2019 23:01

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) پنجاب اور بلوچستان کے سرحد پر واقع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل قادرآباد(پھیلاوغ)کے نواحی علاقے ڈغارو میں گورچانی اور بگٹی قبیلے کے زیلی شاخ مسوری میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے باعث دو افراد جان بحق ہوگئے لیویز زرائع کے مطابق تصادم گزشتہ روز متنازعہ زمین پر ہوا ہاتھا پائی کے بعد گولیاں چل گئیں فائرنگ سے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں گورچانی قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی موقع پر ہی جان بحق ہوگیا بعدازاں دونوں قبائلی فریقین قریب ہی واقع پہاڑویوں پر مورچہ بند ہوگئے آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں