ڈیرہ بگٹی ،حساس ادارے اور لیو یز نے تخریب کاری کا بڑا منصو بہ نا کام بنا دیاتے ،بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد

پیر 5 اگست 2019 23:36

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) ڈیرہ بگٹی میں حساس ادارے اور لیو یز نے عید الا ضحیٰ اور یوم آزادی کے مو قع پر تخریب کاری کا بڑا منصو بہ نا کام بنا تے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا تفصیلات کے مطا بق ڈیرہ بگٹی کے علاقے شمسر اورپیر کو ہ میں حساس ادارے کی نشاندہی پر لیو یز نے دہشتگردی کا بڑا منصو بہ نا کام بنا تے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کر لیا جن میں 14کلو بارود ،بارودی سرنگ ،ہینڈ گرنیڈ ،ریموٹ کنٹرول بم ،تھری ناٹ تھری گن ،سینکڑوں رائونڈز اور ایئر کرافٹ رائونڈ شامل ہے یہ اسلحہ اور گولہ بارود دہشتگر دوں نے ممکنہ طور پر عید الا ضحی اور یوم آزادی کے مو قع پر تخریب کا ری کی غر ض سے ذخیرہ کیا تھا تا ہم حساس ادارے اور لیو یز نے در جنو ں افراد کی جا نے بچا کر تخریب کاری کا بڑا منصو بہ نا کام بنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں