ضلع ڈیرہ بگٹی امن و امن کے حوالے سے صوبہ بلوچستان کا مثالی ضلع ہے،ڈاکٹر یاسر بازئی

محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 7 ستمبر 2019 22:34

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2019ء) ضلع ڈیرہ بگٹی امن و امن کے حوالے سے صوبہ بلوچستان کا مثالی ضلع ہے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی گئی ہے یہ باتیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازئی اور ایس پی ڈیرہ بگٹی عبد الروف بڑیچ نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس میں مقامی صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، ڈاکٹر یاسر بازئی نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی امن و امان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے پولیس لیویز اور ایف سی ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالروف بڑیچ نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور امام بارگاہوں کو فول پروف سیکورٹی دی گئی ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں کل چوری ہونے والے دو موٹر سائیکلوں کو 24 گھنٹوں کے اندر بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس پر پولیس خراج تحسین کے لائق ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں