ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی محمد سلیم زرکون کاسوئی کے مختلف اسکولوں کاا چا نک دورہ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:32

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی محمد سلیم زرکون نے گزشتہ روز سوئی کے مختلف اسکولوں گورئمنٹ ہائی سکول بگٹی کالونی گورئمنٹ ہائی سکول نواب دین کالونی گورئمنٹ ہائی سکول اولڈ سوئی گورئمنٹ ہائی سکول سجو کالونی گورئمنٹ مڈل سکول عدل خان کالونی اور مختلف پرائمری سکولز کے اچانک دورے کیے دورے کے دوران متعدد اساتزہ کرام اسکولوں سے غیر حاضر پائے گئے دورے کے دوران انہوں نے مختلف اسکولز کے کلاس رومز میں درس وتدریس کا عمل بھی دیکھا اور طلباء سے سوالات پوچھے اور ان کی نوٹ بک بھی چیک کیں اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ بگٹی سلیم زرکون کو سکولوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر انہوں نے ہیڈ ماسٹر صاحبان کو یقین دلایا کہ سکولوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں