وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی کارکردگی شاندار ھے،میر سرفراز بگٹی

امید ہے گڈ گورنس کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے اور اس شاندار کارکردگی کی شاندار مثال یہی ھے کہ پہلے ہی سال پی ایس ڈی پی کی شرح 34 فیصد تک پہنچ گئی ھے، سابق صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان

منگل 17 ستمبر 2019 23:31

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) سابق صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ھے کہ موجودہ صوبائی وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی کارکردگی شاندار ھے امید یہی ھے کہ گڈ گورنس کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے اور اس شاندار کارکردگی کی شاندار مثال یہی ھے کہ پہلے ہی سال پی ایس ڈی پی کی شرح 34 فیصد تک پہنچ گئی ھے جو کہ اس سے قبل مختلف ادوار کے حکومتوں کے دوران شائد ممکن ہی نہیں تھی انہوں نے یہ گفتگو گزشتہ روز پاکستان ہاوس سوئی میں آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کی کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ چالیس دن قبل ہمارے کشمیری بھائیوں کے گلے پر مودی حکومت نے نہایت سفاکیت سے چھری پھیری جس کا درد اور تکلیف پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وجود پر محسوس کر رہا ھے جبکہ اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی قابل مزمت ھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیئے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر دباو ڈال کر ایک فیکٹ اینڈ فائنڈنگ ٹیم بنا کر فوری طور پر مقبوضہ جموں کشمیر بھیج دے تاکہ مودی حکومت اور بھارتی فوج کی درندگی ساری دنیا کے سامنے بھی آشکار ہوسکے ڈیرہ بگٹی سے منتخب ایم پی اے اور ایم این اے کی کارکردگی کے سوال پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ آمرانہ ھے اور قومی ترقی و تعلیم کی بات ان کی پرورش میں شامل ہی نہیں ھے اور چونکہ دونوں بھائی سلیکٹڈ ہیں اور دھاندلی کے زرئیے کامیاب ہوئے ہیں اس لئے ان کی تمام تر کاوشیں صرف انتقامی کاروائیوں پر خرچ ہورھے ہیں اور ان کی کوشش یہی ھے کہ ان کے آمرانہ سوچ کے خلاف کام کرنے والے سرکاری آفیسرز اور ملازمین کا تبادلہ کیا جائے مگر ہم نہ تو ایماندار سرکاری ملازمین اور نہ ہی اپنے ورکرز کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑیں گے اور نہ ہی تنہا ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے خلاف عدالتی فیصلے پر میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ ان کے اس موقف کی جیت ھے کہ یہ دونوں بھائی بدترین دھاندلی کے باعث کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں یہ امید ھے کہ اعلی' عدالتیں حق اور انصاف کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ ایم این اے کو مکمل نااہل قرار دے دیں گے اور نااہلی کی صورت میں جب حلقہ 259 میں دوبارہ الیکشن ہوئے تو وہ اور ان کی پارٹی اپنے سیاسی حلیف اور مظبوط امیدوار وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی کو بھرپور اسپوٹ کریں گے اور اس بار صاف شفاف الیکشن کی صورت میں ان کی کامیابی یقینی ہوگی۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں