سوئی میں دوران مزدوری بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

پیر 30 ستمبر 2019 22:40

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2019ء) سوئی کے علاقے آسریلی میں دوران مزدوری بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے آسریلی میں دوران مزدوری بجلی کی کرنٹ لگنے سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کیا جارہا تھا کہ زخمی ہونے والا مقامی نوجوان محنت کش مری خان دیناری بگٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے ان کے ساتھی کی حالت نازک بتائی گئی تھی پولیس کے مطابق جان بحق اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سوئی سے ہی ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں