این اے 259 میں 17 نومبر کو ری پولنگ کے دورا ن دھاندلی کے شدید خدشات ہیں، نامزد امیدوار میاں خان موندرانی بگٹی

پیر 11 نومبر 2019 23:55

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) حلقہ این اے 259 سے نامزد امیدوار قبائلی رہنما وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی نے کہا ہے کہ حلقے میں 17 نومبر کو ہونے والے ری پولنگ کے دوران انہیں دھاندلی کے شدید خدشات ہیں کیونکہ موجودہ الیکشن کمشنر ڈیرہ بگٹی بقول ان کے جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہوں نے یہ گفتگو گزشتہ روز سوئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی قبائلی رہنما وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی کا کہنا تھا نااہل ہونے والے ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا الیکشن ورک ان کے بھائی موجودہ رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کر رہے ہیں جو کہ پاکستانی آئین اور الیکشن کمیشن کے قوانین کی صریحاخلاف ورزی ہے کیونکہ ری پولنگ کے لئے موجودہ الیکشن عملے کی تعیناتی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے ایما پر کی گئی جس کے باعث گزشتہ سال 25 جولائی کی طرح ری پولنگ میں دھاندلی کے شدید خدشات ہیں وڈیرہ میاں خان موندرانی نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے موجودہ الیکشن عملے کو فی الفور تبدیل کیا جائے بصورت دیگر الیکشن کی شفافیت پر ایک بار پھر سنگین سوالات اٹھیں گے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں