ڈیرہ بگٹی،بختیار آبادلیویزکوخفیہ اطلاح ملنے پر ناکہ بندی چوکی پر مہران کار سے 50 کلو چرس برآمد کرلی، کارڈرائیور فرار

ہفتہ 23 مئی 2020 23:43

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) بختیار آبادلیویزکوخفیہ اطلاح ملنے پر ناکہ بندی چوکی پر مہران کار سے 50 کلو چرس برآمد کرلی کارڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بختیار آباد اسٹنٹ کمشنر زوہیب الحق اور نائب تحصیلدار میر لیاقت جتوئی کوخفیہ اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کردی گئی مہران کار ناکہ پہنچی تھی رسالدار وڈیرہ میران خان ٹالانی نے کار کو روک کر چیک کر نے پرکار سے چرس برآمدہونے پر لیویز رسالدارنفری کے ہمراہ چرس کو اپنے تحویل میں لیکر اس دوران موقع پاتے ہی کار ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا لیویز رسالدار 50 کلو چرس اور کار کو قبضے میں لیکربعدمیں صحافیوں کو تفصیلات سے آگا کیا گیااس موقع پر اسٹنٹ کمشنر زوہیب الحق اور نائب تحصیلدار میر لیاقت جتوئی رسالدار میران خان ٹالانی ریڈر فرید احمد چاچڑ اور لیویز نفری کے ہمراہ برآمد شدہ منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے کی ہیں مہران کار جس کا نمبرDEL 816 پرایف آئی آر درج کرکے مزید کار ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے لیویز کویشش کررہی ہیں ۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں