نواب اکبر بگٹی کے دیرینہ ساتھی وڈیرہ مراد پیروزانی بگٹی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

منگل 16 جون 2020 23:23

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2020ء) بگٹی قبیلے کے سب سے بڑی ذیلی شاخ پیروزانی قبائل کے چیف اور نواب اکبر بگٹی کے دیرینہ ساتھی وڈیرہ مراد پیروزانی بگٹی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی وفات رہنما جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شازین بگٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا زرائع کے مطابق وڈیرہ مراد پیروزانی بگٹی کا شمار سابق وزیراعلی' بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا کچھ دنوں سے انہیں دمے کا عارضہ لاحق تھا اور چند دن قبل ڈیرہ بگٹی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی انہیں ڈاکٹرز کو دکھانے اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں ساتھ لے گئے تھے جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور وہ انتقال کرگئے جب کہ اس موقع پر ایم این اے نوابزادہ شازین بگٹی بھی ان کے لواحقین کے ہمراہ ہسپتال میں ہی موجود تھے ڈاڈا مراد پیروزانی بگٹی کے وفات پر بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب میر عالی خان بگٹی سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر میر سرفراز بگٹی سابق ایم این اے میر احمدان راہیجہ بگٹی سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی شمبانی بگٹی چیف آف کلپر وڈیرہ ڈاڈا جلال کلپر بگٹی رہنما پی ٹی آئی میر عطا اللہ کلپر بگٹی چیف آف نوسانی قبائل وڈیرہ بہار خان نوسانی بگٹی معروف نوجوان شخصیت ڈاکٹر حیات باٹھوانی بگٹی وڈیرہ قادر نوسانی بگٹی میر نادر شمبانی بگٹی میر شیر باز سندرانی بگٹی وڈیرہ صورت خان پیروزانی بگٹی وڈیرہ علی پیروزانی بگٹی میر لیاقت راہیجہ بگٹی چیف آف ڈومب بگٹی قبائل وڈیرہ منظور احمد ڈومب بگٹی پریس کلب ڈیرہ بگٹی کے صدر احمد راہیجہ بگٹی نائب صدر پریس کلب ڈیرہ بگٹی غلام احمد مسوری بگٹی اور سوئی کے سینئر صحافی محمد صدیق پیروزانی بگٹی نے اپنے اپنے تعزیتی پیغامات میں وڈیرہ ڈاڈا مراد پیروزانی بگٹی کے ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جبکہ رہنما جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ان کے ناگہانی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں