ڈیر ہ بگٹی میں انسداد پو لیو مہم کے دوران 63ہزار 721بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اعظم بگٹی

منگل 18 اگست 2020 00:05

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اعظم بگٹی نے کہا ہے کہ ڈیر ہ بگٹی میں انسداد پو لیو مہم کے دوران 63ہزار 721بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے ،پولیو مہم کے دوران علماء کرام معاشرے کے با اثر حلقوں سیاسی و قبائلی عمائدین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،یہ بات انہوں نے پیر کو ڈیر ہ بگٹی میں انسدا پولیو مہم کے افتتا ح کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی تمام علاقوں اور ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے گی پولیو کو شکست دیکر ہی ہم اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل دے سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ والدین اس بات کو سمجھیں کہ پولیو کے دو قطرے انکے بچوں کے لیئے کتنے اہم ہیں ،ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں